لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر یاسر شاہ کو 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا . پولیس کے مطابق کرکٹر یاسر شاہ کا مبینہ زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں جس کے بعد اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے کرکٹر کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا ، پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کی ضمنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق مدعیہ نے بھی یاسر شاہ کانام کیس سے نکالنے کا کہا ہے .
دوسری جانب متاثرہ لڑکی نے بھی اعتراف کیا کہ یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا . یاد رہے کہ گزشتہ سال 14 سالہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں یاسر شاہ کے دوست کی جانب سے جنسی زیادتی اور کرکٹر پر لڑکی کو دھمکانے کا الزام لگایا گیا تھا . اسلام آباد میں تھانہ شالیمار پولیس کو قومی کرکٹر یاسر شاہ 14 سالہ لڑکی کو دھمکانے اور دوست کی جانب سے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے میں معاونت کے الزام میں مطلوب تھے اور ان کا نام ایف آئی آر میں بھی درج تھا جو اب خارج کر دیا گیا ہے .
. .