خیرپور کے حلقے پی ایس 30 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے اسفندیار کھرل بھاری اکثریت سے کامیاب

خیرپور(قدرت روزنامہ)خیرپور کے حلقے پی ایس 30 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے اسفندیار کھرل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔
اتوار کو خیرپور کے حلقے پی ایس 30 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی ۔ حلقہ میں ووٹنگ کےلیے 164 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔
پی ایس 30 کے تمام 164 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں جن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اسفندیار کھرل نے 48 ہزار 986 ووٹ حاصل کیے۔
دوسرے نمبر پر رہنے والے آزاد امیدوار تصور مہدی شاہ نے ایک ہزار 299 ووٹ حاصل کیے۔
ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری بھی کر دیا ہے۔ ضمنی انتخاب میں پولنگ کی شرح صرف 20 اعشاریہ 53 فی صد رہی۔
واضح رہے کہ حلقہ پی ایس 30 کی نشست پیپلز پارٹی کے نعیم کھرل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
