وہ پُراسرار صحرا جہاں الیکٹرانک آلات کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میکسیکو کا ”زون آف سائلنس“ ایک ایسا پراسرار صحرائی علاقہ ہے جہاں قدم رکھتے ہی موبائل فونز، ریڈیو سگنلز اور سیٹلائٹ سسٹمز کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں، جبکہ سمت بتانے والا کمپاس بھی دیوانہ وار گھومنے لگتا ہے۔
اس جگہ کو عالمی شہرت جولائی 1970ء میں ملی جب امریکی فضائیہ کا ایک ایتھینا راکٹ اپنے راستے سے سینکڑوں میل بھٹک کر پراسرار طور پر اس صحرا کے مرکز میں آ گرا تھا۔ یہاں گرنے والے متعدد شہابِ ثاقب اور آسمان پر چمکنے والی انوکھی روشنیاں اس خطے سے جڑی خلائی مخلوق کی کہانیوں کو مزید ہوا دیتی ہیں۔
اگرچہ لوگ اسے جادوئی جگہ قرار دیتے ہیں، لیکن ماہرینِ جیولوجی کے مطابق زمین کے نیچے موجود قدرتی مقناطیسی لوہے (میگنیٹائٹ) کے بھاری ذخائر ہی ان تمام برقی لہروں میں خلل کی اصل وجہ ہیں۔

WhatsApp
Get Alert