صوبوں میں نئے یونٹس بنانے پر پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کا واضح مئوقف آچکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صوبوں میں نئے یونٹس بنانے پر پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کا واضح مئوقف آچکا ہے، نئے یونٹس کے معاملے پر اب فُل سٹاپ لگ جانا چاہیئے، صوبے کی قسمت کا فیصلہ صرف عوام کرسکتے ہیں کوئی اور نہیں۔
انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور سیاستدانوں کا فرض ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرے ، ناکہ عوا م کے درمیان نفرت اور تقسیم کی سیاست کو پھیلائے، جب مہنگائی غربت اور بے روزگاری عروج پر ہے اور عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ معاشی بوجھ کو کم کیا جائے۔
لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آنکھوں کا ہسپتال اب فعال ہوچکا ہے آئیں اور اپنی آنکھوں کا علاج کرائیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں میں نئے یونٹس بنانے پر پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کا بار بارمئوقف آچکا ہے، نئے یونٹس سے متعلق گفتگو پر اب فُل سٹاپ لگ جانا چاہیئے،سندھ اسمبلی نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، اس بحث کو اب بند کردینا چاہئے۔
صوبے کی قسمت کا فیصلہ صرف عوام کرسکتے ہیں کوئی اور نہیں۔ عوام نے اس بحث کو خود بند کردیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت بجلی کا بحران ہے، پھر بجلی جتنی آتی ہے اس کا بل بھی اتنا ہی زیادہ آتا ہے۔بل ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بجلی کا صوبے اور ملک بھر کیلئے سنگین مسئلہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے لیاری میں آئی اسپنسرہسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے نمائندے کراچی میں دلچسپی لیتے نہیں اور شہر میں نفرت پھیلانے میں لگے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئی اسپنسر ہسپتال کو فعال کیا گیا ہے، جہاں آنکھوں کے امراض کا علاج مفت کیا جائے گا. انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسپنسر آئی ہسپتال میں مفت علاج کروانے آئیں ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مہنگا علاج ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرے ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری عروج پر ہے اور سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کے معاشی بوجھ کو کم کرسکے۔
