پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1,500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 836 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,286 روپے کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 372 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر کمی سے 4,083 ڈالر کا ہوگیا۔

بیان کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 5,723 روپے پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

WhatsApp
Get Alert