بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر پیش رفت، ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک اور وکلا کے درمیان وقت پر اتفاق ہوگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت طے ہوگیا، ملاقات کل سہ پہر 3 بجے ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک اور وکلا کے درمیان ملاقات کے وقت پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک بانی پی ٹی آئی اور وکلا کی ملاقات کرائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کرنے والے وکلا میں لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر شامل ہوں گے۔ملاقات کے انتظامات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیے جائیں گے۔
