افغانستان سے ہونے والے حملوں کا جواب دینا ہمارا حق ہے، جن ٹھکانوں سے حملے ہوں گے وہاں کارروائی کریں گے،خواجہ آصف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے افغانستان سے ہونے والے حملوں کا جواب دینا ہمارا حق ہے، جن ٹھکانوں سے حملے ہوں گے وہاں کارروائی کریں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغان طالبان بھارت کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں، افغان طالبان کو ہدایات دہلی سے آتی ہیں ، بھارت کی مرضی کے بغیرافغان طالبان کسی چیز میں حامی نہیں بھریں گے،کہا ہے لکھ کر دیں افغان سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی،تین بار میں افغان طالبان سے ملا انہوں نےلکھ کر دینے سے انکار کیا۔
صحافی نے خواجہ آصف سے28ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سوال کیا ، وزیر دفاع نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک چیز ہےہی نہیں تو آپ بار بار کیوں پوچھ رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert