وزیراعلیٰ بلوچستان کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات، امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال


اسلام آباد،کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، اہم قومی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خصوصی طور پر بلوچستان کی امن و امان کی موجودہ صورتحال اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے مولانا فضل الرحمان کو بلوچستان میں امن، استحکام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومت کے پختہ عزم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی اور بدامنی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے تحت مثر ترین اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان اور وزیراعلی بلوچستان نے ملکی استحکام، سیاسی ہم آہنگی اور بلوچستان میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے تمام سیاسی قوتوں کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔ یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گہری تفصیلی گفتگو کی۔

WhatsApp
Get Alert