پی ٹی آئی کے رہنما، ایم این اے چوہدری عثمان علی مسلم لیگ ن میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 142 ساہیوال 2 سے آزاد (پی ٹی آئی) حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے سوموار کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی کامیاب منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں ساہیوال سے متعلق حلقہ جاتی امور، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
PTI's nominated candidate from NA-141 Sahiwal-I is Rana Amir Shahzad, a local entrepreneur and experienced politician from the area.
Rana Amir has been actively campaigning in the area and hopes to win the seat for PTI.
Election symbol: Bowl پیالہ#NA141 #Sahiwal #Bowl pic.twitter.com/VEqwKAT7SB
— PTI USA Official (@PTIOfficialUSA) January 28, 2024
واضح رہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں چوہدری عثمان علی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 142 ساہیوال 2 سے آزاد حیثیت میں 1 لاکھ 7 ہزار 496 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد اشرف 96 ہزار 125 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
