ٹی وی پروگرام کے دوران کامران شاہد اور سینیٹر افنان اللہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام کے دوران اینکر پرسن کامران شاہد اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ خان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
پروگرام کے دوران کامران شاہد اور افنان اللہ خان کے درمیان میڈیا کے اشتہارات کے حوالے سے بحث ہوئی۔ افنان اللہ نے دعویٰ کیا کہ حکومت سالانہ 45 ارب روپے کے اشتہارات میڈیا کو دیتی ہے۔ اس پر کامران شاہد نے کہا کہ میڈیا 80 فیصد آمدنی پرائیویٹ ذرائع سے حاصل کرتا ہے۔ یہ اشتہارات بھی اس لیے دیے جاتے ہیں تاکہ حکومت کی تشہیر ہو۔ حکومت یہ پیسے اپنی جیب سے نہیں بلکہ ٹیکس کے پیسوں سے دیتی ہے۔ دونوں کے درمیان اس موضوع پر معاملہ گرم ہوتا چلا گیا۔ کامران شاہد نے کہا کہ حکومت ایک ربڑ سٹیمپ ہے، یہ ایک بوجھ ہے۔
افنان اللہ خان نے میڈیا کو بوجھ قرار دیا اور کہا کہ آپ لوگوں کا تو کام ہی جھوٹ بولنا ہے، آپ کو تنخواہ ہی اسی چیز کی ملتی ہے۔
کامران شاہد نے کہا کہ مسلم لیگ ن پوری ہی جھوٹی ہے، شہباز شریف نے زرداری کو چور کہا اور اب اس کو صدر بنا دیا ہے، یہ بیشرمی کی انتہا ہے۔
لیگی سینیٹر نے اینکر پرسن پر ذاتی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو نسل در نسل بے شرم ہیں۔ سینیٹر افنان اللہ کے اس ذاتی حملے پر اگرچہ کامران شاہد کے تاثرات تو تبدیل ہوئے لیکن انہوں نے جوابی حملہ کرنے کی بجائے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور بریک پر چلے گئے۔
کامران شاہد اور سینیٹر افنان اللہ کے درمیان شو کے دوران تلخ کلامی ، افنان اللہ نے جھوٹا بولا تو کامران شاہد نے شہباز شریف کے کلپ چلانے کی دھمکی دے دی pic.twitter.com/4OWiIApDdY
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) August 20, 2025
