بلوچستان کابینہ:وزیراعلیٰ اور وزیر زراعت میں ٹھن گئی، حب کے ڈی سی اور اے ڈی سی معطل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا ہے جہاں وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کا نزلہ ضلعی انتظامیہ پر گر پڑا؛ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر کے حلقے میں مداخلت کرتے ہوئے لوکل سرٹیفکیٹس کے اجراء کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر حب نثار لانگو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا کھوسہ کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا ہے۔
تاہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ متنازعہ لوکل سرٹیفکیٹس اے ڈی سی نے جاری کیے تھے اور اس عمل میں ڈی سی حب کا کوئی خاص کردار نہیں تھا، افسران کی معطلی کو سیاسی رسہ کشی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
