اسلام آباد و راولپنڈی میں تمام بس اڈے بند کرنے کا فیصلہ واپس، تمام بس اڈے کھول دیئے گئے

تمام بس ٹرمینلز معمول کے مطابق فعال ہیں، کسی ٹرانسپورٹ اڈے کو بند کرنے کے احکامات جاری نہیں کئے، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد و راولپنڈی میں تمام بس اڈے بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا تمام بس اڈے کھول دیئے گئے ہیں۔ تمام ٹرانسپورٹ اڈے پوری طرح فعال ہیں، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ فیض آباد، پیرودھائی، کراچی کمپنی میں بھی واقع تمام بس اڈے بندرہیں گے،اسلام آباد میں بس اڈے آج رات 11 بجے سے 26 اپریل تک بند رہیں گے۔
تاہم اب اسلام آباد و راولپنڈی میں تمام بس اڈے بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا تمام بس اڈے کھول دیئے گئے ہیں، اسی تناظر میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بس اڈوں کی بندش سے متعلق خبروں کی ضلعی انتظامیہ نے تردید کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ تمام بس ٹرمینلز معمول کے مطابق فعال ہیں۔
ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ راولپنڈی میں کسی بھی بس اڈے کو بند کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں پھیلنے والی بس اڈوں کی بندش کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو بلاوجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، تمام بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروسز معمول کے مطابق جاری ہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات کو مستند سمجھیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ نظام کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

WhatsApp
Get Alert