راولپنڈی میں7 سال کا بچہ نالے میں ڈوب گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں7 سال کا بچہ نالے میں ڈوب گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
جیو نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے کچہ اسٹاپ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا جہاں 7 سال کا بچہ نالے میں ڈوب گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچے کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے۔
