مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ تاریخی پیشرفت ہے، خطے میں امن کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو ایک تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے۔
اپنے ایک جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں برادر ممالک کے باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا یہ دفاعی تعاون مسلم امہ کے اجتماعی مفادات کے تحفظ میں بھرپور معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ تینوں ممالک کے محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کے مشترکہ عزم کا واضح مظہر ہے، اور یہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی قوت دے گا۔
میر سرفراز بگٹی نے اس اہم ترین دفاعی معاہدے کو ممکن بنانے میں وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کے کردار کو شاندار اور قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ میں ہونے والا یہ تاریخی معاہدہ خطے میں مشترکہ سلامتی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
اپنے بیان کے آخر میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس عظیم اور تاریخی معاہدے کو پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور پوری مسلم امہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔

WhatsApp
Get Alert