سپریم کورٹ نے نواب جنگیز مری کو بحیثیت رکن بلوچستان اسمبلی بحال کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈویژن بینچ نے، جس کی سربراہی جسٹس نعیم اختر افغان کر رہے تھے جبکہ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ میں شامل تھے، بلوچستان الیکشن ٹریبونل کوئٹہ کے 29 جولائی 2026 کے فیصلے کو معطل کردیا۔عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں نواب جنگیز مری کو حلقہ PB-9 کوہلو سے رکن بلوچستان اسمبلی (MPA) کے طور پر بحال کردیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے کے چار پولنگ اسٹیشنز پر 27 اگست 2026 کو دوبارہ انتخابات کرانے کا شیڈول بھی منسوخ ہوگیا ہے۔اپیل کنندہ نواب جنگیز مری کی جانب سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ امان اللہ کنرانی نے عدالت میں مقدمے کی پیروی کی۔

WhatsApp
Get Alert