دلسورہ میں زمینداروں کا احتجاج، قومی شاہراہ بند


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)دلسورہ میں زمینداروں کے احتجاج کے باعث قومی شاہراہ بند ہوگئی، جس سے کوئٹہ کا پنجاب اور پشاور سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
شاہراہ بند ہونے کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
زمینداروں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری اور مسائل کے حل تک احتجاج جاری رہے گا۔

WhatsApp
Get Alert