ہم شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے باہر کوئی ہلڑ بازی نہیں کریں گے، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ

میں نے بطور سیکرٹری جنرل عدالت کو یقین دہانی کروائی ہے، ہمیں اپنے وعدے کا پاس رکھنا ہے، عمران خان کی صحت کو کسی صورت سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا؛ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے بطور جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ کے سامنے باقاعدہ یقین دہانی کروائی ہے کہ عمران خان کی شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کے بعد پارٹی کی جانب سے ہسپتال کے باہر کوئی اجتماعات یا ہلڑ بازی نہیں کی جائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے تمام کارکنان اور رہنماؤں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالتی احکامات اور اپنے وعدے کا ہر صورت پاس رکھنا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت انتہائی حساس معاملہ ہے اور اسے کسی بھی صورت میں سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اعلیٰ عدلیہ نے عمران خان کو فوری طور پر شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا ہے عدالتی حکم پر جہاں تمام تر امراض کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا ایک میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا جو ان کا تفصیلی معائنہ اور علاج کرے گا۔
خیال رہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج اور صحت کے معاملے پر کسی بھی قسم کی سیاست کرنے سے روک دیا ہے، عدالتِ عظمیٰ نے اپنے احکامات میں واضح کیا کہ ہسپتال میں قیام اور طبی معائنے کے دوران عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان عمران خان کے ہمراہ موجود ہوں گے، عمران خان کو نجی ہسپتال منتقل کرنے اور وہاں جاری طبی معائنے و علاج کے تمام تر اخراجات عمران خان کی فیملی خود برداشت کرے گی

WhatsApp
Get Alert