عمران خان بالکل فٹ! لیکن بانی کی صحت کا جھوٹ پھیلا کر یہ اندرون بیرون ملک سے اربوں روپے اکٹھے کرتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان بالکل فٹ! لیکن بانی کی صحت کا جھوٹ پھیلا کر یہ اندرون بیرون ملک سے اربوں روپے اکٹھے کرتے ہیں۔ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلکل فٹ۔ بہن ہے سیاسی فائدہ یا مصلحت کے لئے بھائی کی صحت کے متعلق غلط بیانی نہیں کرے گی۔ پارلیمانی پارٹی نے آج قومی اسمبلی میں ماتم کناں تھی جذبات شدید تھے، عمران خان کی صحت کے متعلق خدانخواستہ خطرے کی گھنٹیاں بجا رہے تھے ۔
جب مالی اور سیاسی مفادات لیڈر شپ کے ساٹھ وابستہ ہو جائیں تو اسطرح ہی رنگ بازی کی جاتی ہے۔ اس طرح بانی کی صحت کے متعلق پی ٹی آئی افواہیں اور جھوٹ پھیلا کر اندرون ملک اور بیرون ملک سے اربوں روپے اکٹھے کرتے ہیں پھر وہ اربوں روپے لا پتہ ہو جاتے ہیں پھر لیڈران میڈیا پر ایک دوسرے کے کپڑے اتارتے ہیں ۔
کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے لڑنا ہوتا ہے تو کم از میڈیا کے سامنے نہ لڑا کرو۔
مزید برآں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عمران خان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں، وہ صحت مند ہیں،ان کی صحت پر سیاست نہ کی جائے، اپنے دور میں عمران خان شریف برادران سمیت سب کی بیماریوں کا مذاق جلسوں میں اڑاتے تھے جس کی وڈیوز اس ایوان کی سکرینوں پر دکھائی جاسکتی ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں گوہر علی خان کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران کی ہمشیرہ جو ڈاکٹر بھی ہیں ان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، وہ ان کی صحت بارے بتا سکتی ہیں،ان کے ذاتی معالج نے اس ایوان کے ایک معزز رکن کو بتایا کہ عمران خان کی آنکھ کا ایشو تھا جو رفتہ رفتہ اب ٹھیک ہوچکا ہے،ان کی صحت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے، بلڈ پریشر کی میڈیسن وہ لیتے ہیں اور یہ عمر کے ساتھ چلتا رہتا ہے۔
وہ روزانہ تین گھنٹے ورزش کرتے ہیں، معمول کے مطابق اچھی خوراک لیتے ہیں،ان کی صحت پر سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں جب جیل میں تھا تو جناح ہسپتال میں میری سرجری کے وقت ایک سائیکاٹرسٹ کی ڈیوٹی لگائی گئی کہ آپریشن کی وڈیو بھیجنی ہے کہ ان کا آپریشن ہوا ہے یا نہیں۔ ہماری بیماری اور مشکلات کو ابھارا جاتا تھا۔ عمران خان کو کورٹ کے حکم پر ہسپتال لے جایا گیا ہے،ان کی رپورٹس دیکھی جا سکتی ہیں۔
ان کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ایک مشکل کام ہے،اس میں آزمائشیں بھی آتی ہیں۔ میاں نوازشریف کے پلیٹی لٹس کی کمی کا مذاق اڑایا جاتا رہا۔ان کی حال ہی میں جنیوا میں دوسرجریز ہوئی ہیں،وہ دل کے امراض اورشوگر کے مریض ہیں، وہ آز مائشوں سے گزرے ،ان کی اہلیہ کا انتقال ہوا،ان کے پلیٹی لٹس پر یہاں اس ایوان میں آوازے کسے جاتے تھے۔ عمران خان کی کئی وڈیوز یہاں دکھا سکتے ہیں جس میں وہ ان کی بیماریوں کا مذاق اڑارہے ہیں ۔
