مریم نواز نے راولپنڈی میں دادوچہ ڈیم کے لئے 36ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں دادوچہ ڈیم پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور واٹر سپلائی سسٹم کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 36 ارب روپے لاگت آئے گی اور اسے دسمبر 2029 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق منصوبے کے تحت روزانہ 3 کروڑ 50 لاکھ گیلن صاف پانی سپلائی لائن میں شامل کیا جائے گا، جبکہ واسا ٹرانسمیشن لائن اور پانی کی فراہمی کا نیٹ ورک بھی تعمیر کرے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دادوچہ ڈیم منصوبہ راولپنڈی کے شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

WhatsApp
Get Alert