کوئٹہ میں امن و امان، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور حکومتی ناکامی نے عوام کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے،، نیشنل پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) 4 ستمبر کو علمدار روڈ پر ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ مرکزی کمیٹی کے رکن نیاز بلوچ کی زیرِ صدارت مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر رمضان ہزارہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو، مرکزی کمیٹی کے اراکین نیاز بلوچ، ڈاکٹر رمضان ہزارہ، صوبائی انسانی حقوق سیکرٹری انیل غوری، ریاض زہری، آغا ذہن شاہ، ثنا اللہ کھیازئی، عارف کرد، حاجی اصغر علی ہزارہ سمیت دیگر رہنماں نے خطاب کیا، جبکہ اجلاس کی نظامت حنیف کاکڑ نے کی۔رہنماں نے کہا کہ 4 ستمبر کا جلسہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے جاری جدوجہد کو مثر بنانے میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔ کارکنان جلسے کی کامیابی کے لیے عوامی رابطہ مہم اور متحرک کرنے کے عمل کو مزید تیز کریں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہزارہ قوم سمیت بلوچستان میں آباد تمام اقوام، طبقات اور مکتبہ فکر کی نمائندہ جماعت بنتی جا رہی ہے اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔رہنماں کا کہنا تھا کہ بلوچستان خصوصا کوئٹہ کے عوام کو درپیش مسائل روز بروز سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ امن و امان کی ابتر صورتحال، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور عوامی مسائل کے حل میں حکومتی ناکامی نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔انہوں نے کھڈکوچہ اور گردونواح میں باغات کے حوالے سے حکومتی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور بدحواسی میں ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو عوام اور صوبے کی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا کہ کوئٹہ کے مجموعی مسائل کا حل محض دعوں اور اعلانات سے ممکن نہیں، اس کے لیے عوام کو منظم اور متحرک ہوکر اپنے بنیادی، جمہوری اور آئینی حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 4 ستمبر کا جلسہ عوامی جدوجہد کو مزید منظم اور مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ کارکنان جلسے کی کامیابی کے لیے بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائیں اور زیادہ سے زیادہ عوام کو جلسے میں شرکت کے لیے متحرک کریں۔

WhatsApp
Get Alert