’ہم قربانی دیں گے تو عمران خان باہر آ جائیں گے‘

میں خان صاحب کے لیے اپنی جان بھی دے سکتا ہوں، اپنے بچے بھی قربان کر سکتا ہوں، لانگ مارچ میں شریک شہری کی گفتگو


پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل خان آفریدی کی زیرقیادت پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ زورو شور سے جاری ہے، جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگ شریک ہو رہے ہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے بچے، بوڑھے، جوانوں سمیت سبھی کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔ لانگ مارچ میں شریک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہے جس میں شہری کا کہنا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے اپنی جان اور اپنے بچے بھی قربان کرنے کو تیار ہے۔
شہری کا کہنا ہے کہ اگر وہ قربانی دیں گے تو عمران خان باہر آ جائیں گے۔ شہری نے کہا کہ وہ عمران خان کے لیے اپنی جان بھی دے سکتا ہے اور اپنے بچوں کو بھی قربان کر سکتا ہے۔ پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کا تین روزہ شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق مارچ آج 9 اکتوبر کو پشاور سے چارسدہ روانہ ہوگا۔
پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق لانگ مارچ کے شرکا آج پشاور سے چارسدہ پہنچیں گے، جہاں رات قیام کیا جائے گا۔
10 اکتوبر کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ مردان پہنچے گا، جبکہ 11 اکتوبر کو قافلہ صوابی کے لیے روانہ ہوگا۔


ترجمان نے بتایا کہ لانگ مارچ کے شرکا صوابی میں رات قیام کریں گے، جس کے بعد مارچ کے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران مختلف شہروں میں مارچ کے قیام اور نقل و حرکت کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے اگلے مرحلے کے حوالے سے حتمی فیصلہ صوابی میں قیام کے بعد متوقع ہے۔

WhatsApp
Get Alert