حتمی فیصلہ ہوچکا، ایمرجنسی پورے خیبرپختونخوا میں نافذ ہوگی، 12 اضلاع میں خصوصی فوکس ہوگا، غریدہ فاروقی

خیبرپختونخواہ کا کنٹرول براہ راست وفاق کے پاس ہی رہے گا، وفاق کچھ علاقوں میں گورنر کے ذریعے بھی کنٹرول سنبھال سکتا ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں معاملات نافذ ہو جائیں گے۔ صحافی غریدہ فاروقی کی خبر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی غریدہ فاروقی کے مطابق کے پی میں ایمرجنسی کا حتمی فیصلہ ہوچکا، ایمرجنسی پورے خیبرپختونخوا میں نافذ ہوگی، 12 اضلاع میں خصوصی فوکس ہوگا۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ جو خبر دی درست ثابت ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں کیا ہونے جا رہا ہے، میں مستقل، خبر سب سے پہلے، آپ تک پہنچاتی رہی۔
اب حتمی طور پر کیا ہونے جا رہا ہے۔ آج 10 اکتوبر فائنل فیصلہ ہو چکا۔ وزیرعظم/صدر ملاقات میں آئینی formality بھی پوری۔ یقینا جیسا میں خبر دیتی رہی ہوں ایمرجنسی نافذ ہو گی، پورے خیبرپختونخوا میں ہو گی۔ 12 اضلاع میں خصوصی فوکس ہو گا۔ اس کی تفصیل بھی میرے پاس موجود ہے لیکن فی الحال خبر آپ تک نہیں پہنچا سکتی۔
یہ خبر اگلے مرحلے تک کیلئے۔ خیبرپختونخواہ کا کنٹرول براہ راست وفاق کے پاس ہی رہے گا۔
ممکنہ طور پر کچھ علاقوں میں وفاق گورنر کے ذریعے بھی کنٹرول سنبھال سکتا ہے، کچھ میں براہ راست۔ اگلے 24-48 گھنٹوں میں دیگر معاملات بھی نافذ ہو جائیں گے۔
تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں بھی ختم شد، افسوسناک، کون ذمہ دار؟ خود پی ٹی آئی۔ غلط سیاسی پالیسیاں اور فیصلے۔ کیا وفاق کو خیبرپختونخوا میں بہت پہلے ایکشن نہیں لے لینا چاہئیے تھا؟ کیا حالات کو اس قدر خراب ہونے دیا جانا چاہئیے تھا؟ اب بھی خیر تاخیر تو ہوئی مگر دیر آید درست آید، اب ایک حقیقی نیا خیبرپختونخوا جنم لے گا۔
ایک اور خبر بھی آپ کو دے دوں۔ Erstwhile FATA یا وہ علاقے جو خیبرپختونخوا میں ضم ہوئے تھے، ان کا انضمام ختم نہیں کیا جا رہا۔ ان کی سابقہ حیثیت بحال نہیں کی جا رہی۔ اس بارے میں جو بھی کسی اور قسم کی بات کی جا رہی ہے وہ سب FAKE NEWS ہے۔
پرویز خٹک، آفتاب شیرپاو، امیر حیدر خان ہوتی، بلور فیملی، وغیرہ پر نظر رکھئیے خیبرپختونخوا کی صورتحال کے حوالے سے، اتنی خبر کو بہت جانئیے۔

WhatsApp
Get Alert