ڈی آئی خان: والی بال میچ سے واپسی پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 افراد جاں بحق


ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او ڈی آئی خان ضیاء الدین احمد کا کہنا ہے کہ علاقہ ملانہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ضیاء الدین احمد نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ والی بال میچ کے بعد واپسی پر پیش آیا، فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert