حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کی شناخت کو ختم کرنے کی ایک لہر آئے گی، منیب فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صحافی منیب فاروق کا کہنا ہے کہ اب ایک دوبارہ لہر آئے گی کہ حکومت پی ٹی آئی کی شناخت کو ختم کرنے کی طرف جائے گی، مقتدرہ کی پی ٹی آئی سے متعلق جو پوزیشن تھی کہ عمران خان ایک انتشاری لیڈرہیں اور پی ٹی آئی انتشاری جماعت ہے، یہ بات اب ثابت ہوچکی ہے ۔ انہوں نے اپنے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایک لہر آئے، وہ ابھی آئے یا 2 مہینے بعد آئے، لیکن آئے گی ضرور،اس کے وقت کا تعین فیصلہ کرنے والے کریں گے۔
کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو اس طرف مائل کیا جائے کہ اگر آپ نے انتشار سے پاک سیاست کرنی ہے تو آپ کو پی ٹی آئی اور عمران خان کی پالیسی سے کنارہ کشی کرنا پڑے گی، اگر ٹھیک ہے تو آپ اپنے آپ کو ایک نئی جماعت رجسٹرڈ کریں، سیاسی دھارے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اور اس کے سیاسی فائدے بھی ملیں گے، یہ مجھے نہیں پتا کہ پی ٹی آئی کیلئے ممکن ہے یا نہیں، میرے خیال سے ناممکن ہے، کیونکہ ہمارے ہاں ماڈل یہ سمجھا جاتا ہے کہ ایم کیوایم الطاف حسین کی پارٹی تھی اب ایم کیوایم پاکستان ہے، آپ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کا موازنہ نہیں کرسکتے۔
اب ایک لہر اٹھے گی جس میں نظام تحریک انصاف کی شناخت کو ختم کرنے کی طرف جائے گی، تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز کو مائل کیا جائے گا کہ اگر آپ نے سیاست کرنی ہے تو آپکو عمران خان کی پالیسی سے کنارہ کشی کرنی ہوگی، تحریک انصاف کے حوالے سے مقتدرہ کا مؤقف تھا کہ عمران خان انتشاری لیڈر، پی ٹی آئی انتشاری جماعت ہے، 9 مئی انہوں نے کیا اور اب دہشتگردوں کی حامی ہو گئی ہے۔ منیب فاروق
@muneebfaruqpak #PTI #ImranKhan— Ali Hassan (@AliJrnlst) October 14, 2026
کیونکہ الطاف حسین کے پاس اس کی مقبولیت ایک فیصد بھی نہیں ہے، لہذا یہ ابال آپ کو دوبارہ اٹھتا نظر آئے گا ، کہ وفاقی حکومت یہ تحریک انصاف کی شناخت کو سرے سے ہی ختم کرنے کی طرف جائیں گے، کیونکہ یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ پی ٹی آئی کے حوالے سے مقتدرہ کی جو پوزیشن تھی کہ عمران خان ایک انتشاری لیڈراور پی ٹی آئی انتشاری ہیں۔9مئی انہوں نے کیا ہے، اب دہشتگردوں کے حامی بن گئے ہیں۔
