برطانیہ: ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد کاریں چوری ہونے کا انکشاف، وجہ بھی سامنے آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں گزشتہ برس ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد کاریں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق2024 کے دوران برطانیہ میں چوری ہونے والی ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد کاروں کی اوسط روزانہ تقریباً 320 بنتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ان کاروں کے چوری ہونے کا بڑا سبب چابی کے بغیر چلنے والی ماڈرن ٹیکنالوجی قرار دی جارہی ہے، چور الیکٹرانک ڈیوائسز کی مدد سے چابی کا سگنل پک کرکے چند منٹوں میں نئی کار چرا لیتےہیں۔
دوسری جانب نئے قانون کے بعد برطانیہ میں ایسے آلات رکھنا یا شیئر کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے جس کیلئے 5 برس قید کی سزا ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert