برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا

لندن(قدرت روزنامہ)برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا۔
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور وہ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے۔
رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزے کی منسوخی بنا۔
🚨BREAKING: YouTuber Rajab Butt removed from the UK after arrest by the UK intelligence. Exclusive details: https://t.co/pSy85SSAPj
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) December 9, 2025
رپورٹ کے مطابق رجب بٹ کے خلاف حالیہ قانونی مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہر نہ کرنے پر ان کا ویزا منسوخ کیا گیا۔
دوسری جانب اسلام آبادہائی کورٹ نے رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر کو کل اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پرگرفتار نہ کرنےکا حکم دیا ہے۔ دونوں کو کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دونوں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم سمیت دیگر متعدد مقدمات درج ہیں۔
