یو اے ای سے بڑی خبر سامنے آگئی،جانیے تفصیلات

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں سے ہونے والے نقصانات کے لیے قومی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے شواہد کو محفوظ رکھا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید النہیان نے ایرانی جارحیت اور اس سے ہونے والے نقصانات کو دستاویز کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔
کمیٹی کا مقصد اعلیٰ ترین قانونی اور تکنیکی معیارات کے مطابق شواہد کو محفوظ کرنا اور بین الاقوامی قانونی احتساب کے لیے ایک جامع قومی ریکارڈ تیار کرنا ہے۔
کمیٹی کی ذمہ داریوں میں حملوں اور فوجی کارروائیوں کی نگرانی اور دستاویز کرنا، انسانی، مادی اور اقتصادی نقصانات کا تخمینہ لگانا، اور تکنیکی، طبی اور فرانزک شواہد اور رپورٹس کو اکٹھا کرنا اور ان کا تجزیہ کرنا شامل ہے۔
حکم نامے کے مطابق کمیٹی شواہد کی قانونی تحویل اور اس کی سالمیت کو یقینی بنانے کی بھی پابند ہوگی۔ اماراتی اٹارنی جنرل قومی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
