دفاعی اتحاد مزید مضبوط، پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے،ترکیہ کا اعلان


انقرا(قدرت روزنامہ)ترکیہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت منعقد کی جائیں گی۔
ترک حکام کے مطابق ان مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی رابطوں اور عسکری صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حالیہ عرصے میں دفاعی روابط میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ مکہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاع اور سکیورٹی تعاون کے نئے فریم ورک کی عکاسی کرتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert