امریکی صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں حصہ نہ لینے پر جنوبی کوریا سے ناراض


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں حصہ نہ لینے پر جنوبی کوریا سے ناراضگی کا اظہار کر دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حال ہی میں جنوبی کوریا کے صدر سے پوچھا کہ کیا وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے میں ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہیں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ‘نہیں، شکریہ!
ٹرمپ نے کہا کہ پینٹاگون سربراہ کو جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں کم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
امریکی صدر کے مطابق اگرچہ اب ان مشقوں کو منسوخ کرنے میں بہت دیر ہو چکی ہے، لیکن وہ اس بات پر خوش نہیں ہیں کہ امریکا نے پہلے ان میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ مشقیں نہ صرف مہنگی ہیں بلکہ شمالی کوریا کو انتہائی نامناسب اور جارحانہ پیغام دیتی ہیں جو ان کے دور صدارت میں امریکا کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں بنا اور ہمیشہ احترام کا رویہ اختیار کیے رکھا۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کے کم جونگ اُن کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

WhatsApp
Get Alert